کراچی کے ملیر گیریژن میں طلبا نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار دن کیسے گزارا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔
11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔
طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں بات چیت کا ایک طویل سیشن رہا اور تسلی بخش جوابات پر طلبا نے اطمینان کا اظہار کیا۔
جی سی او ملیر گیریژن نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حب الوطنی کا عظیم جذبہ رکھتے ہیں اور ملکی ترقی کا ستون ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جی او سی نے طلبا کو سوشل میڈیا پراپیگنڈسٹس سے بچنے اور اس کے مثبت استعمال کی تلقین کی، طلبا کا کہنا تھا کہ یہ سیشن بہت خوش آئند تھا، جس سے انہیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں۔
طلبا نے کہا کہ ہم جان چکے ہیں کہ دشمن ففتھ جنریشن وار فیئر کے ذریعے ایک جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے اور ہمیں کس طرح اس سے مقابلہ کرنا ہے، طلبا و اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کرتے ہوئے فوجیوں کے ساتھ ان لمحات کو اپنی زندگی کے یادگار لمحات قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پسٹل جی او سی سوشل میڈیا فائرنگ کراچی مشین گن ملیر گیریژن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پسٹل جی او سی سوشل میڈیا فائرنگ کراچی کے ساتھ نے پاک
پڑھیں:
شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ماضی میں بھارتی اسٹار شاہ رُخ خان اور پریٹی زنٹا کیساتھ ڈانس پرفارمنس کا دلچسپ قصہ سُنا دیا۔
نجی ٹی وی پر ایک پوڈکاسٹ میں ہمایوں سعید نے 2005 کے زی سنیما ایوارڈز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے وہ ریما، عدنان صدیقی سمیت دیگر فنکار لندن میں منعقد ایوارڈ شو میں مدعو تھے جب ان کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
ہمایوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اداکار فخر نے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہے تو کیسا محسوس کروگے، جس پر انہوں نے فخر کی بات کو ہنس کر ٹال دیا اور جہاز کا سفر ختم ہونے تک انہیں علم نہیں تھا کہ انہیں شاہ رُخ کیساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔
تاہم جیسے ہی وہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو انہیں دیگر فنکاروں کیساتھ بس میں بھیجنے کے بجائے دوسری بس میں بیٹھنے کا کہا گیا جس پر انہوں نے پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ری ہرسل کیلئے جانا ہے کیونکہ اگلے دن ایوارڈ شو میں ان کی شاہ رُخ اور پریتی زنٹا کیساتھ ڈانس پرفارمنس ہے جس پر وہ حیران رہ گئے کیونکہ فخر کی مزاق میں کہی بات سچ ثابت ہوگئی تھی۔
شاہ رُخ خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ ’وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے بہت اچھے سے جانتے ہو اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں بھی مدد کی‘۔ ہمایوں نے بتایا کہ 2005 کے اس ایوارڈ شو میں بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کی مشترکہ پرفارمنس کو وہاں موجود 50 سے 60 ہزار لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر سراہا۔
یاد رہے کہ ماضی کے اس ایوارڈ شو میں شاہ رُخ، پریتی زنٹا، ریما اور ہمایوں سعید نے مل کر ایک یادگار ڈانس پرفارمنس دی تھی جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔