راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری جانے اور آنیوالوں کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آ باد سے مری جانے اور اآنے والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نےدارالحکومت کے کشمیر چوک ( ڈھوکری چوک ) مری روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے سنگم پر انڈر پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا ،تعمیراتی فرم نے کام شروع کردیا ، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اب انڈر پاس کشمیر چوک سے بہارہ کہو اور مری جانے کیلئے جانے والی ٹر یفک کیلئے تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک اسی انڈر پاس کے اوپر سےجائے گی یہ پراجیکٹ بھی سرینا چوک انڈر پاس تعمیر کرنے والی فرم کو دیاگیا ہے،اس سے قبل یہ تجویز تھی کہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک کو انڈر پاس سے گزارا جا ئے لیکن اس تجویز کو ڈراپ کردیاگیا ،اب کشمیر چوک سے مری اور بہارہ کہو جانے والی ٹر یفک کو انڈر پاس سے گزارا جا ئے گا جس کا دوہرا فائدہ ہوگا، ایک تو بہارہ کہو اور مری جانے والی ٹر یفک انڈ ر پا س سے گزرے گی دوسرے یہ کہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک کو اسی انڈر پاس کی چھت سے نئی سڑک کے ذ ریعے سری نگر ہائی وے سے منسلک کردیا جا ئے گا۔ انڈر پاس کی تعمیر پر 40کروڑ روپے لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی تخمینہ ابھی لگانا با قی ہے،انڈر پاس کو دو ماہ کے اندر تعمیر کیا جا ئے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سری نگر ہائی وے جانے والی انڈر پاس جا ئے گا
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 554 تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے اب تک 417 اور شہری علاقوں سے 137 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی جبکہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جہاں رواں سال اب تک ڈینگی کے 394 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا تعلق زیادہ تر پوٹھوہار ٹاؤن کے چار وارڈز اور راول ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں سے ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کے ذخائر کو خشک رکھا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔