ڈی آئی خان : گرلز ہائی سکول کا سٹاف اغواء ، پولیس کا بازیابی کیلئے آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔
پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے
شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: پی ای سی ایچ ایس میں نویں منزل سے گر کر 13 سالہ بچی جاں بحق، واقعہ پراسرار قرار
کراچی:شہر قائد میں فیروزآباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ایک رہائشی عمارت کی نویں منزل سے گر کر 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جسے پولیس نے ابتدائی طور پر پراسرار قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مکہ سینٹر کی نویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، جہاں سے ایک کمسن بچی نیچے گر گئی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت عمیرہ دختر جاوید، عمر تقریباً 13 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم بچی کے ورثاء نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت حادثہ، خودکشی یا کوئی مجرمانہ پہلو تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔