وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کے صدارتی محل زوولیا آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے۔

وزیرِاعظم کی آذربائیجان میں مصروفیات بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس آئے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی آج آذربائیجان میں وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہو گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت اور پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنو قاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کے فتح کی یادگار پر حاضری بھی دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ پاک آذر بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف ا ذربائیجان کے

پڑھیں:

وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا

ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اُس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پیشرفت کے لیے وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور معاونت کے لیے کام کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
  • حکومت عافیہ صدیقی معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں( شہباز شریف)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت