Express News:
2025-07-26@14:56:12 GMT

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کتنا امکان ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

کراچی:

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کردی گئی۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں  اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
  • کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
  • پنجاب: بارشوں کا ایک اور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
  • اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • کلاؤڈ برسٹ (بادل کا پھٹنا) کیا ہے اور ایسا گلگت بلتستان میں بار بار کیوں ہو رہا؟
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی