9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری درخواست 28 فروری کو سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق 9 مئی کیس کی سماعت آئینی بینچ کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
خیال رہے یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں مختلف قانونی کارروائیاں اور تحقیقات جاری ہیں، سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت ملکی سیاست اور قانونی معاملات میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023ء کو سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو نیب (نیب القادر ٹرسٹ کیس) کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مئی کے واقعات واقعات کی کے لیے
پڑھیں:
شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کل ( جمعرات) تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔(جاری ہے)
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں اس سے پہلے بھی دائر ہوئیں، جنہیں خارج کیا گیا،کسی درخواست گزار نے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا، آپ کی درخواست کو کس طرح قابل پذیرائی سمجھا جائے۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ ان فیصلوں بارے آفس سے رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تین شہروں میں نو مئی کے 25 کیسز میںملوث کیا گیا ،تمام کیسز ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے کیسز میں ملوث کیا گیا ،انسداد دہشتگردی دفعات کے درج کیسز مختلف شہروں میں انڈر ٹرائل ہیں ،مختلف شہروں میں تمام کیسز میں پیش ہونا ممکن نہیں، استدعا ہے عدالت تمام کیسز یکجا کرنے کے احکامات جاری کرے ۔