اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی روابط کو فروغ دیں گے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

روس کے سفیر نے ماسکو میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں پاکستانی افسران کو شرکت کی دعوت بھی دی۔ 

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل  25 فروری, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: روس کے سفیر محسن نقوی

پڑھیں:

اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی  ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ