وزیراعظم محمد شہبازشریف کا آذربائیجان میں ’’آسان خدمت‘‘کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے باکو آذربائیجان میں آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ آذربائیجان کے صدر کی زیر نگرانی عوامی خدمت اور سماجی اختراع کی ریاستی ایجنسی کے چیئرمین الوی مہدییف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آسان خدمت شہریوں کی آسانی کو مقدم رکھ کر مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں اپنی بہتر کارکردگی کے باعث ایک معروف ادارہ بن چکا ہے،یہ عوامی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد ون اسٹاپ شاپ ماڈل ہے، جس سے شہریوں کو 400 سے زائد خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جو تیس سرکاری اور 15نجی اداروں کی طرف سے ایک ہی چھت تلے میسر ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان خدمت کی شکل میں عوامی خدمات کی فراہمی کے اس کے جدید ماڈل کی تعریف کی جس نے دیگر ممالک کے لیے خدمات کا ایک اعلی معیار قائم کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں ’’خدمت مرکز‘‘کے طرز کا ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم آزربائجان کے سا تھ معاہدہ کر کے آپ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
انہوں نے آسان خدمت کی ایک ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ الوی مہدییف نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ یہ سروس صدر الہام علییف کا تاریخی اقدام ہے جس کا آغاز جامع ادارہ جاتی گورننس اصلاحات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے،یہ ماڈل عوامی خدمات کی شفاف، جوابدہ اور موثر فراہمی یقینی بناتا ہے، جس میں شہریوں کے تسلی بخش رائے بہتری کے لیے انتہائی ضروری جز کا کردار ادا کرتی ہے۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ موبائل ASAN XIDMAT جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ بسیں اور ایک ٹرین شامل ہے، پہلے سے طے شدہ شیڈول پر کام کرتی ہیں، جو ضروری عوامی خدمات براہ راست مقامی لوگوں تک پہنچاتی ہیں اور اس طرح سب کے لیے شمولیت اور رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر الہام علیئیف کی بصیرت انگیز قیادت کی تعریف کی اور عوامی فلاح و بہبود کے اس سہولت کو سراہا۔ وزیر اعظم نے خدمت مرکز میں قائم اسٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے قائم سنٹر (INNOLAND) کا بھی دورہ کیانائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عوامی خدمات کی کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔
وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے موجودہ دور حکومت میں انسانیت کی خدمت کیلئے قائم اس ادارے کو اپنی بھرپور استعداد پر دوبارہ لانے کیلئے بھرپور محنت کی، جو قابل ستائش ہے.پی کے ایل آئی 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کرتا ہے جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں.پی کے ایل آئی کے قیام اور اس کے آپریشنز کو ازسر نو شروع کرکے دوبارہ سے اپنی بھرپور استعداد پر لانے کیلئے محنت کرنے والی ٹیم لائق تحسین ہے.
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں پی کے ایل آئی نے جو کردار ادا کیا یے، اس کے لئے ڈاکٹر سعید اختر اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے.