رمضان المبارک کے باعث سندھ میں میٹرک اور انٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے پیش نظر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد ہوں گے جبکہ امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہونے تھے تاہم رمضان المبارک کے باعث ان تاریخوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ (فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر) کے امتحانات بھی نئے شیڈول کے مطابق 28 اپریل سے شروع ہوں گے جو پہلے 15 اپریل کو ہونا تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق