محسن نقوی سے پوچھا جائے انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ قومی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر عمران خان آگ بگولہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی بالخصوص بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگ بیٹھے ہوں گے تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی، محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی لگایا گیا اس نے بیڑہ غرق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف
اڈیالہ جیل راوالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان مکمل فٹ ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئی کہ وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے تھے، اس حوالے سے عمران خان کو بتایا کہ باہر یہ خبریں چل رہی ہیں تو وہ ہنس پڑے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا،انہوں نے پاکستان کا میچ پی ٹی وی پر دیکھا ہے، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر ہی اتارا، بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا اس نے ظلم کیا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا تو انہوں نے ظلم کیا، محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، انہوں نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، ڈسٹریکشن کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی بے ہوش کر گر پڑے، بانی پی ٹی آئی اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے بانی کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، ہم نے بچوں سے بات کی تو ہمیں تسلی ہوئی بانی ٹھیک ہیں، قاسم خان سوری ملک سے باہر ہے ان کو کیا پتا، ذرائع سے خبریں چلانا اور بالمشافہ ملاقات میں بہت فرق ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ کہ 23 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی اور یہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی اور اب پاکستان ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی شکست علیمہ خان عمران خان محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی علیمہ خان محسن نقوی
پڑھیں:
امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین Jack Bergman نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔