وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔
روہڑی کے قریب اروڑ یونیورسٹی سے خطاب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ بھر کے طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے، سندھ کے طلباء اور اروڑ یونیورسٹی کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے خطاب کے دوران ایک طالب علم پلے کارڈ کارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لایا، مراد علی شاہ نے اُسے اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری کیلئے وسائل حکومت پنجاب مہیا کریگی۔
سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کےمطابق گندم کی خریداری کیلئے فری مارکیٹ کا نظام تمام صوبوں میں رائج ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ کیلئے متبادل نظام متعارف کرایا ہے۔
نئےنظام میں پرائیویٹ ادارے، انویسٹرز و ٹریڈرز خریداری کے عمل میں شامل ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت چار ماہ تک گندم کو نوٹیفائیڈ گوداموں میں سٹور کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں گندم کی فروخت میں سہولت کاری کریں گے۔
نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار