گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام نہیں صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں، گورنر ہاوس کا کردار آج کل محض ایک ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرح گورنر بھی صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہلخانہ سے تعزیت
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راولپنڈی میں اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
کامران ٹیسوری نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ان کی قربانی قوم کا فخر ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ناصرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ یہ جنگ صرف افواج پاکستان نے نہیں، 25 کروڑ عوام نے بھی لڑی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ کا سہارا لیتا رہا ہے مگر پاکستانی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہید عثمان یوسف کا خاندان شہیدوں کا خاندان ہے، جب بیٹے کا جسد خاکی آیا تو اہلِ خانہ نے شکر ادا کیا کہ خاندان میں ایک اور شہادت آئی۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری قوم ان شہیدوں کی مقروض ہے، ہمیں ان کی شہادتوں کو ضائع نہیں کرنا، ہم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔