پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں. اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی. انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی.

اس تعطل کی وجہ نہیں تھی.ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں.ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی. چھے ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا. ہم یہ معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے.عمران خان کو دورہ سندھ کے حوالے سےآگاہ گیا. بتایا پورا سندھ پی ٹی آئی کا منتظر ہے. ہم سندھ کے حقوق کے لئے لڑیں گے اور ان کے پانی کا ایک قطرہ کسی اور کو نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پر وڈیروں کا بہت راج ہو چکا،ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ ہم کھڑے ہیں، پنجاب میں ہر روز فسطائیت کا نیا واقعہ سامنے آتا ہے. بانی کی رہنمائی میں ہم یہ جنگ لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جنید اکبر کی صدارت پر بانی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے. ہدایت کی ہے کہ جو پارٹی کے ساتھ دوسرے عہدوں پر تعینات ہیں.وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں، جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسکے خلاف باتیں کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو فارغ کر دیئے گئے انھیں ٹھوس وجوہات پر فارغ کیا گیا. کرکٹ پر بانی بہت افسردہ ہیں. بانی پی ٹی آئی سے نے کہا چیف جسٹس نے جو بات کی اسے آگے لیکر چلیں،جیلوں میں جو نظام ہے وہ قانون کے منافی ہے، عالیہ حمزہ اور شعیب شاہین کو ملک بھر میں یو سی سطح پر آرگنائز کرنے کی زمہ داری سونپی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے بانی نے مسرت کا اظہار کیا ہے، پارٹی مکمل طور پر متحد ہے. ہم پاکستان بار سپریم کورٹ بار کے الیکشن سامنے کھڑے ہیں. سب کو پیغام ہے کہ پارٹی متحد ہے اور آگے بڑھے گی. ہم ملک کے اندر کی قوت ہیں. ہم کوئی گروہ یا جھتہ نہیں. جس نے اداروں سے دور ہو کر جہدوجہد کرنی ہے، ہم نیا پاکستان بھی بنائیں گے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، ان کے لیے کوئی سافٹ کارنر نہیں. ان کے خلاف کارروائی ہو گی، جو لوگ اس دن میسر تھے اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان کی بات سنی جائے گی اور ان کا فردا فردا فیصلہ ہو گا. شیر افضل ہوں یا کوئی اور بانی نے کہا میں پارٹی عہدے داران کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل پارٹی سے باہر ہو چکے ہیں یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا. جس کسی نے بدکلامی کی کسنے ذدوکوب کیا وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے.بانی نے کہا جو لوگ رابطہ میں نہیں تھے انکو موقع دیا جائے انکو ضرور موقع دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی افسردہ ہیں.کرکٹ تکنیکی گیم ہے، وہ ان کو دیں گے جو کسی کے منظور نظر ہوں گے. عوام کی وابستگی کو اگر کوئی مذاق سمجھتا ہے تو عوام کے جذبات کی تضحیک کر رہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کے حوالے سے بانی پی ٹی سے باہر ہو پی ٹی آئی شیر افضل انہوں نے نہیں ہو کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی،  ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ