آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا دوسرا روز ،،آئی ایم ایف تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔
اسلام آباد میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کےلیے مذاکرات ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔
پنجاب اوربلوچستان کے حکام نے تکنیکی وفد سے بات چیت کے دوران آئی ایم ایف نے جنگلات، آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات روکنے کی تجویز دی ہے۔
تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے، وفد نے قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کیلئے استعداد کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
آئی ایم ایف نے صوبوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا، کہا کہ مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ کریں۔
آئی ایم ایف نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے حکمت عملی کو وضع کیا جائے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کا خواہاں ہے، تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ بارے جائزہ کیلئے حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف حکام نے کل سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکام سے مذاکرات کیے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلیوں ا ئی ایم ایف نے تکنیکی وفد کے درمیان بات چیت
پڑھیں:
قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں 5 سے 7 سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کا باضابطہ خاتمہ اور غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات سے واقف ایک سینئر فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطری اور مصری ثالثوں نے غزہ میں 5 سے 7 سال تک جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نیا فارمولا تجویز کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں 5 سے 7 سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کا باضابطہ خاتمہ اور غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی تجویز دی گئی ہے۔ حماس کا ایک سینئر وفد مشاورت کے لیے قاہرہ پہنچنے والا ہے۔آخری جنگ بندی ایک ماہ قبل اس وقت ختم ہوئی تھی جب اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی، اور دونوں فریق اسے جاری رکھنے میں ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے ثالثوں کے منصوبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔