اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کاحتمی فیصلہ کرلیااوروزیراعظم آفس نے حلف برداری کی تقریب کے انعقادکے لیے ایوان صدرسے باضابطہ رابطہ بھی کیاہے جس کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے لیے 27فروری کی تاریخ تجویزکی گئی ہے،باخبرحکومتی ذرائع نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے حوالے سے تصدیق کردی ہے،جب روزنامہ ممتازنے ایوان صدرکے ذرائع سے رابطہ کیاتوبتایاگیاکہ حکومت کی طرف سے 27فروری کی تاریخ مقررکرنے کی تجویزآئی ہے تاہم صدرمملکت کی دیگرمصروفیات بھی ہیں ،اگر27فروری کو کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے لیے تقریب حلف برداری نہ ہوسکی تو 28فروری کو منعقدہوگی،دریں اثناء ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کے لیے 8 سے 10 وزرا ءکے نام زیرغورہیں،جن میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما حنیف عباسی اورقومی اسمبلی میں ن لیگ کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کانام بھی شامل ہےاسی طرح باپ پارٹی کے صدرخالد مگسی، ایم کیوایم کے مصطفیٰ کمال،مانسہرہ سے ن لیگ کے رہنما سردار یوسف،ساہیوال سے پیرعمران شاہ اوروزیرمملکت کے طور پرٹیکسلاسے ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کے نام زیر غور ہیں،اس وقت عقیل ملک وزارت قانون کے مشیرکے طورپرفرائض انجام دے رہے ہیں، سید توقیر شاہ کو بطور ایڈ وائزر وفاقی کابینہ میں لیا جائے گا جبکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت اور خالد مگسی کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے، سینیٹر طلال چوہدری کو بطور وزیر مملکت کابینہ میں شامل کیا جائے گا، عبدالرحمان کانجو، علی زاہد، جنید چوہدری، رومینہ خورشید، معین وٹو اور نوشین افتخاربھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں کے لیے

پڑھیں:

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو فوری ہدایات جاری کیں کہ ریلوے پلوں، پٹریوں اور دیگر انفراسٹرکچر کا بروقت اور باقاعدہ معائنہ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچائو ممکن ہو، کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچائو کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں کیونکہ مسافروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں اجلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کرانے والے دونوں جیل جائیں گے، قانون کی مکمل عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش اور صفائی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے ریلوے سٹیشنز پر جدید صفائی نظام، ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا تسلسل یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ریلوے کو صاف، محفوظ اور ذمہ دار ادارہ بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
  • ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • حماد اظہر نے آخر کارگھٹنے ٹیک دئیے ،سرنڈر کرنے کافیصلہ
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیک اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • چینی امپورٹ کا فیصلہ کابینہ نے کیا، ہم تو فیصلے کے پابند ہیں: چیئرمین ایف بی آر
  • شاہ محمودکانام9مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں نہیں تھا