شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ’پٹھان‘ کے سیکوئل کا اسکرپٹ تیار؛ کہانی میں نیا کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
معروف فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹرز ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دیدی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ، سری دھار راگھون اور عباس تیروالہ نے مشترکہ طور پر ایک شاندار اور دل کو چھو لینے والی کہانی تیار کی ہے جو پہلے حصے سے زیادہ بڑےوسیع کینوس اور شدت کی حامل ہوگی۔
ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان سے مشورہ کیا تھا اور وہ اس سے بہت متاثر بھی ہوئے ہیں۔
لکھاری اور فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے تفصیلات سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ سیکوئل کی کہانی چونکا دینے والی ہوگی۔
فلم کے کہانی کار ادیتیہ چوپڑا نے مزید بتایا کہ شاہ رخ کے مداح انھیں اس کردار میں دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ یہ ایک زبردست کردار ہوگا۔
ادتیہ چوپڑا 2023 کے وسط سے ‘پٹھان 2’ کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ اسکرپٹ کو مکمل کرنے میں بہت وقت لگا کیونکہ اس میں سنسنی خیز تبدیلیاں ہیں۔
فلم پٹھان کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اب توقع کی جا رہی ہے کہ شوٹنگ کا آغاز 2026 کے اوئل میں ہوجائے گا۔
اگرچہ ‘پٹھان’ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند فلم کے سیکوئل کے لیے دستیاب نہیں ہیں اس لیے ادتیہ چوپڑا ایک نئے ہدایتکار کی تلاش میں ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پٹھان’ نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے سیکوئل چوپڑا نے شاہ رخ
پڑھیں:
ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔
انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے، اسے کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔