بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے، بدھ کو کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں منگل کو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
کوئٹہ میں 7 ملی میٹر جبکہ قلات میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
چاغی، نوشکی، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔