پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام

’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ گے، میں نے کہا معاف کردو، میں 4 مرتبہ پاکستان آچکا ہوں، میں نے ایک چیز دیکھی کہ لاہور۔۔۔آنکھ بند کری تو مجھے لگا امرتسر میں ہوں، وہ گالی ایک دوسرے کو ویسے ہی دے رہے ہیں۔ ‘

وکرانت گپتا کے مطابق امرتسر میں جیسی پنجابی بولی جاتی ہے ویسی جالندھر میں نہیں بولی جاتی مگر لاہور میں ویسے ہی بولی جاتی ہے، سیم، ہو بہو، وہی بولنے کا طریقہ، اس موقع پر میزبان تابش ہاشمی نے پوچھا کہ کیا وہاں بھی راستہ غلط بتاتے ہیں تو وکرانت گپتا بولے؛ سب یہی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ

’۔۔۔رکشہ، ٹانگے والا لڑتا بھی ویسے ہی ہے، قلی جو ریلوے اسٹیشن پر ہے وہ بھی وہی بولتا ہے۔۔۔لیکن میں (لاہور میں) تھوڑا باہر نکلا تو دیکھا یہ (لاہور) دلی جیسا بھی ہے، ہمارے جو Lutyens’ دلی ہے، جہاں بڑی بڑی ایمبیسی بھی ہیں، میں نے کہا یار یہ تو بالکل ویسا بھی ہے۔‘

وکرانت گپتا کے مطابق لاہور امرتسر سے بڑا ہے بہت اور دلی سے چھوٹا ہے، دونوں کا مجموعہ۔ ’جیسے میں نے یہ سنا تھا کہ کراچی بمبئی کی طرح ہے لیکن جب کراچی گیا تو میں نے کہا، ایسا تو نہیں ہے، کراچی کچھ بمبئی کی طرح ہے تو کچھ دبئی کی طرح بھی ہے۔‘

مزید پڑھیں:راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کو دبئی سے تشبیہہ دینے پر نہ صرف میزبان بلکہ مہمان سابق کرکٹر محمد عامر نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ دیا کہ یہ کسی دوسرے کراچی گئے ہوں گے، جس پر وکرانت گپتا بولے؛ وہ 2006 کا کراچی اور 2006 کا دبئی۔

اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وکرانت گپتا شاید کلفٹن سائیڈ پر گھومے ہوں گے، جس سے مہمان بھارتی صحافی نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسا ہی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت وکرانت گپتا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں  ہیٹ ویو الرٹ
  • پہلگام فالس فلیگ حملہ؛ کشمیری صحافی اور شہریوں نے اہم سوالات اٹھاد یے
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، شرمیلا فاروقی