کراچی: سرجانی ٹاؤن میں چھری کے وار سے 1 شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے گھر میں چھری کے وار سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر پولیس جب گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے 45 سال کے عبد العلیم کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
کراچی سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب.
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول سرجانی میں اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا کسی بات پر دونوں سے جھگڑا ہوا تھا، اس دوران گھر میں موجود کسی فرد نے چھری عبدالعلیم کو ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد مقتول کی بہن اور بہنوئی گھر سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چھری کے وار سے
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔