مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروایا جائے، پڑوسیوں کا متعلقہ حکام کو خط
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے پڑوسیوں نے متعلقہ حکام کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کامران قریشی (والد ارمغان) اور اہلخانہ متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ کامران قریشی نے 2023 سے 2024 کے دوران خلاف قانون 3 شیر گھر پر رکھے، گھر میں رات بھر بلند آواز میں موسیقی بجتی ہے، جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے۔
خط کے مطابق کامران قریشی کے بیٹے ارمغان نے 100 سے زائد نجی سیکیورٹی گارڈز رکھے ہیں، ارمغان کے نجی سیکیورٹی گارڈز خواتین اور گھریلو ملازمین کو ہراساں کرتے ہیں۔ 8 فروری کو کامران قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا، فائرنگ کی گئی، گھر سے غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے، اس دوران اطراف کے رہائشی اپنےگھروں میں محصور رہے۔
مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل: تشدد اور زندہ جلانے سے پہلے مبینہ قاتل کی فلمی ولن جیسی حرکتیں
خط میں لکھا ہے کہ بے امنی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، کامران قریشی کو اس گھر سے نکالا جائے اور اصل مالک کی شناخت کی جائے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گھر کا مالک دبئی میں ہے، مالک کی درخواست وصولی کے لیے قونصل جنرل یو اے ای کو خط لکھا ہے، مالک سے رابطہ ہونے پر ارمغان کے پڑوسیوں کے تحفظات اور چھاپے کی تفصیلات بتائیں گے، مالک کی منظوری سےگھر خالی کرانے کی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمغان شیر قتل کامران قریشی مصطفیٰ عامر منشیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قتل کامران قریشی مصطفی عامر منشیات کامران قریشی
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارتی ایجنسی"’ر:" نے کروایا، مشعال ملک
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام تائمز۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اور دیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی مودی سرکار ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔