خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سےکم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پشاور سٹی ایریا میں31، ایئر پورٹ ایریا میں35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دیر میں 61 اور سیدوشریف میں 40 ملی میٹر، کاکول میں 28، مردان میں 25 اور پاراچنار میں21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔