غیرقانونیالاٹمنٹ کیس، ملک ریاض سمیت 10ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بحریہ ٹاؤن کو 17ہزار ایکڑ غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں منظور کاکا نیب کورٹ پیش
تم رگڑے جاؤگے ،سماعت کے بعد مدعی مقدمہ محمود اختر نقوی کی تفتیشی افسر کو دھمکی
نیب کورٹ کراچی نے بحریہ ٹاؤن کو سترہ ہزار ایکڑ سے زائد زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں دس ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔منظورقادرکاکا اور دیگرملزم نیب کورٹ کراچی میں پیش ہوئے ۔وکلا نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ سمیت دو ملزموں نے اس کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیاہے ۔۔ تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملک ریاض، احمد علی ریاض، زین ملک، وقاص، وسیم ، فیصل سرور قریشی، محمد اویس سمیت دس ملزموں کوعدالتی سمن کی تعمیل نہیں کی ۔ ملک ریاض راولپنڈی کے دوریفرنس میں مفرور ہے ۔شوکت حیات ایڈووکیٹ نے عدالتو کو بتایا کہ ملزم نشاط، شعیب، مستفیض سمیت چار وکلا نے ضمانت لے لی ہے ۔محموداخترنقوی نیب کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں اس کیس کامدعی ہوں مجھے نقول فراہم کی جائیں ۔ وکلائے صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کانام ریفرنس میں نہیں ۔یہ چیئرمین نیب سے رابط کریں ۔ عدالت نے ملزموں کو نقول فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے بعد مدعی مقدمہ محمود اختر نقوی اور تفتیشی افسر میں تلخ کلامی ہوئی ۔ محموداخترنقوی نے تفتیشی افسر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم رگڑے جاؤ گے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔