گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مظاہرین کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی کمیٹی گلگت بلتستان کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرے گی،
میٹنگ میں زمین کے معاوضے، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور گھریلو آبادکاری پیکج (چولھا پیکج) سے متعلق دیرینہ شکایات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے تکنیکی مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ واپڈا کے سینئر حکام اور گلگت بلتستان کمیٹی دیامر بھاشا ڈیم کے لیے زمین کے حصول اور آباد کاری سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
وفاقی کمیٹی نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ڈاکٹر مصدق حسین ملک، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکرٹری امور کشمیر و سیفران ظفر حسن، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری ابرار احمدمرزا، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اور کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں گڈ گورننس کو نیکسٹ لیول پر لے جانا اولین ترجیح ہے، مریم نواز
لاہور(نیوزڈیسک)صوبہ بھرمیں گورننس اورصفائی کے نظام میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبڑےفیصلے کر لیے، ستھرا پنجاب کے غیرمعیاری ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں فوری طور پر روک دیں۔
صفائی اورگورننس کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم اجلاس کی صدارت کی، معیار پر پورا نہ اترنے والے ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب کےمختلف شہروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پروزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہارکرتےہوئےکہا آوارہ کتوں کےکاٹنے اور مین ہول میں گرنے کےواقعات پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکی سخت سرزنش کی،کہا 2 وارننگ ہونگی،تیسری مرتبہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرتبدیل کردیاجائیگا۔
وزیر اعلی مریم نواز نےکہا کہ پنجاب میں گڈگورننس کو نیکسٹ لیول پر لےجانا اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔