اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم کھلاڑیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی یکطرفہ شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو بچانے کے لیے بڑے اور سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ
وسیم اکرم نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک پر بھی طنز کیا جب میچ کے دوران انہوں نے پلیٹ بھر بھر کر کیلے ڈریسنگ روم میں آتے دیکھے تو حیران رہ گئے۔
معروف کرکٹ شو "ڈریسنگ روم" میں تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے ساتھی تجزیہ کاروں وقار یونس، اجے جدیجا اور نکھل چوپڑا کو ہنسا دیا۔
مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے
"میں آپ تینوں سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔ میچ کے دوسرے یا تیسرے ڈرنکس بریک میں میں نے پلیٹ بھر کر کیلے آتے دیکھے۔ اتنے کیلے تو بندر بھی نہیں کھاتے! اور یہ ان کی ڈائیٹ ہے۔
وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وقار یونس تم نے بولنگ کے دوران کتنے کیلے کھائے تھے؟"۔
مزید پڑھیں: کن دو کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم میں شامل نہ کرنا بڑی غلطی تھی؟ جیسن گلیسپی نے بتادیا
انہوں نے مزید کہا "ذرا تصور کریں کہ اگر ہم کیلے کھا رہے ہوتے اور کپتان عمران خان ہمیں دیکھ لیتے تو وہ ہماری خوب کلاس لیتے!"
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج پر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور دوسرے میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دفاعی چیمپئن پاکستان کا اگلا اور آخری میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف ہوگا جو اب محض رسمی کارروائی رہ گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم نے
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔