احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے۔
پاکستان بارکونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے۔
جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن احسن بھون
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفا دے رہا ہوں۔ صوبائی حکومت نے مجھے اے اے جی تعینات کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ آفس میں مزید کام نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ سید سکندر حیات شاہ 2017ء سے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے جی افس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔