احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کے نمائندہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین کے استعفیٰ کے بعد پاکستان بار کونسل نے ایڈووکیٹ احسن بھون کو اپنا نمائندہ نامزد کردیا۔
پاکستان بار کونسل کا اجلاس ایکس آفیشو چیئرمین اٹارنی جنرل آف پاکستان عثمان منصور اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اس سے قبل ایکس آفیشو چیئرمین نے بطور ریٹرننگ آفیسر پاکستان بار کونسل سے نامزدگیاں طلب کی تھیں جس کے جواب میں ایڈووکیٹ خوشدل خان اور محمد یاسین آزاد نے ایڈووکیٹ احسن بھون کا نام تجویز کیا جس کی تائید حسن رضا پاشا اور پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے کی۔
اُن کے مقابلے میں شفقت محمود چوہان نے طاہر فراز عباسی کا نام تجویز کیا۔ شو آف ہینڈز ووٹنگ کے ذریعے احسن بھون نے 14 جبکہ طاہر فراز عباسی نے 4 ووٹ حاصل کیے۔
احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن بھون جوڈیشل کمیشن پاکستان نمائندہ مقرر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن بھون جوڈیشل کمیشن پاکستان وی نیوز پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن احسن بھون
پڑھیں:
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں سے وزیراعظم آفس میں یونیسف کی نمائندہ مس پینیلے آئرنسائیڈ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے اور رضاکارانہ کام کو فروغ دینے کے لیے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مس آئرنسائیڈ نے ڈیجیٹل یوتھ ہب، پاکستان کے تعلیمی نظام اورقومی رضا کارکورپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
یونیسف کی نمائندہ مس آئرنسائیڈ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈیجیٹل یوتھ ہب اور قومی رضا کار کورپ کی حمایت کرتے ہوئے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں اہم اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے،نیا تعلیمی نظام نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرے گا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ قومی رضا کار کورپ کے ذریعے 20 لاکھ رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی، قومی رضاکار کور پ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سماجی تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔