پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں، ازبک تاجر فائدہ اٹھائیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
تاشقند:
وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔
پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
یہ پڑھیں : پاکستان کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، ازبک صدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
انہوں ںے تاجروں سے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں،پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ازبکستان کا تجارت 4ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ، ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط
شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتےہیں، پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری پاکستان میں
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ترکیہ کے وزیر خزانہMehmet Simsek سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پرزور دیا۔وزیر خزانہ نے اس امر کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح گنجائش سے کم ہے۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں بالخصوص ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ادھر، ہالینڈ کی کوئین میگزیما سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا،اُن کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اشتہار