مشتاق احمد کا مذاق اڑانے پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
قومی ٹیم کے سابق کوچ مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔
مشتاق احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان فخر عالم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جو انہوں نے اپنے پروگرام میں چلایا۔ اس ویڈیو میں مشتاق احمد نے پروگرام میں بطور مہمان بیٹھنے والے وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر گفتگو کی۔
مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے سابق کولیگ ہیں جن سے مجھے پیار ہیں مگر یہ دونوں میری کوچنگ کا مذاق اڑاتے ہیں تو اب میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے کا نوٹس بھیج رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا جدید زمانہ ہے اور قانون میں بہت زیادہ ماڈرنائز ہوگیا ہے۔ میرا وکیل دونوں کو جلد قانونی نوٹس بھیجے گا۔
مشتاق احمد نے فخر عالم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ وقار یونس کو بتادیں کہ لڑائی قد سے نہیں حوصلے اور بہادری سے ہوتی ہے لہذا میرے قد پر نہ جائیں۔
اس ویڈیو پر وقار یونس اور وسیم اکرم نے قہقہ لگایا اور کہا کہ مشی بھائی کے ویڈیو کے بعد پروگرام اچھا ہوجائے گا۔ دونوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد نے اور وسیم اکرم وقار یونس کہا کہ
پڑھیں:
کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا، دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے، شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، سکیورٹی فورسز پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہے، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد