کراچی میں اطفالِ شہداء کیلئے تعلیمی سیمینار اور تقریب تقسیمِ انعامات
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، کیش پرائزز اور بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاکہ وہ مزید تعلیمی ترقی کی جانب گامزن رہیں۔ اس بامقصد تقریب میں ملک بھر سے معزز شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، علمائے کرام اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی، جنہوں نے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس مشن کو سراہا اور شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے سندھ کے اطفالِ شہداء کے لیے آئی آر سی لان فیڈرل بی ایریا کراچی میں ایک شاندار تعلیمی سیمینار اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد حالیہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اطفالِ شہداء کی حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کو سراہنا تھا۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، کیش پرائزز اور بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاکہ وہ مزید تعلیمی ترقی کی جانب گامزن رہیں۔ اس بامقصد تقریب میں ملک بھر سے معزز شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، علمائے کرام اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی، جنہوں نے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس مشن کو سراہا اور شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ شہید فاؤنڈیشن پاکستان شہداء کے ورثا کی کفالت اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح کی تقریبات کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن سہولت اور سپورٹ فراہم کی جاتی رہے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید فاو نڈیشن پاکستان شہداء کے
پڑھیں:
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔ وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم دورہ ترکیہ کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔