امریکی شہریت برائے فروخت، ٹرمپ کا کاروباریوں کے لیے گولڈ کارڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری اور شہریت کے لیے گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع
وائس آف امریکا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسے غیر ملکی جو امریکا میں کاروبار کرنا اور یہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ خرید سکیں گے۔
امریکی صدر نے گولڈ کارڈ کو گرین گارڈ کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا ایسے افراد آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے اور اس قومی خسارہ بھی کم ہو سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا آکر کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد امریکی شہریت بھی حاصل کر سکیں گے۔
گولڈ کارڈ کی فروخت 2 ہفتوں میں شروع ہوجائےامریکی صدر نے بتایا کہ گولڈ کارڈ کی فروخت آئندہ 2 ہفتوں میں شروع ہوجائے گی اور اس ضمن میں قانونی تقاضے پورے کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ کی دھمکی: ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد کہاں منتقل ہورہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ گولڈ کارڈ فروخت کرنے کی اسکیم امریکا میں سرمایہ کار تارکین وطن کے ویزا پروگرام ای بی 5 کی متبادل ہو گی۔ مذکورہ پروگرم غیرملکیوں کو امریکا میں سرمایہ کاری کے عوض گرین کارد دیتے ہوئے مستقل رہائش کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تاہم گولڈ کارڈ حاصل کرنے والوں کو گرین کارڈز کے حامل شہریوں سے زیادہ سہولتیں میسر ہوں گی۔
واضح رہے کہ ان دنوں امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ’کینیڈا کو حاصل نہیں کیا جاسکتا‘، آئس ہاکی میں امریکا کو شکست کے بعد جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو پیغام
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس کی اشرافیہ بھی اس اسکیم سے استفادہ کرسکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی امرا اب اتنے امیر نہیں جتنے وہ پہلے تھے لیکن پھر وہ 50 لاکھ ڈالر تو خرچ کر ہی لیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی شہریت برائے فروخت امریکی گولڈ کارڈ ٹرمپ کا گولڈ کارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی شہریت برائے فروخت امریکی گولڈ کارڈ ٹرمپ کا گولڈ کارڈ امریکا میں گولڈ کارڈ نے کہا کہ کی شہریت
پڑھیں:
امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
واشنگٹن:امریکا نے جنوب مشرقی ایشیا سے امریکا درآمد ہونے والے سولر پینلز پر 3521 فیصد تک کے بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام چین کی مبینہ سبسڈی اور ڈمپنگ کے خلاف ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا مقصد امریکی مقامی سولر انڈسٹری کا تحفظ ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ ڈیوٹیز کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ویتنام کی کمپنیوں پر لاگو ہوں گی تاہم ان پر عمل درآمد سے قبل جون میں بین الاقوامی تجارتی کمیشن (ITC) کی توثیق درکار ہوگی۔
یہ فیصلہ ایک سال قبل امریکی اور دیگر سولر مینوفیکچررز کی درخواست پر شروع ہونے والی اینٹی ڈمپنگ اور کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
محکمہ تجارت کے مطابق کمبوڈیا کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد، ملائیشیا سے جنکو سولر کی مصنوعات پر 40 فیصد، ویتنامی مصنوعات پر 245 فیصد، تھائی لینڈ سے ٹرینا سولر پر 375 فیصد سے زائد اور دیگر ویتنامی مصنوعات پر 200 فیصد سے زیادہ ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
2023 میں امریکا نے ان چار ممالک سے تقریباً 11.9 ارب ڈالر مالیت کے شمسی سیل درآمد کیے تھے۔
اب یہ مجوزہ محصولات اگر نافذ ہوگئے تو نہ صرف عالمی سطح پر شمسی توانائی کی سپلائی چین متاثر ہوگی بلکہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔