آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ؛ ’’دشمنا سن ‘‘ آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی 42: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ” دشمنا سُن‘‘ ریلیز کردیا گیا
نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے،پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ،اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا ،27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا،یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔