بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے آصف زرداری کا بلاول کیساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی صدر مملکت سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے، ہر فورم پر نشاندہی کرچکے ہیں کہ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا، اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تعریف کی اور انہیں بہترین کام کرنے والا قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔