پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروس چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔27فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بے جا جارحیت کے جواب میں پاکستان کا پرعزم اور متوازن ردعمل آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے پاکستان مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورے معرکے میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بالادستی برقرار رکھی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ، عسکری قیادت نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے پر زوردیا۔ترجمان افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج پاکستانی عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گی، عسکری قیادت کا عزم مسلح افواج قوی عزم و ارادے کے ساتھ، ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج علاقائی اور عالمی امن کی کوششوں میں فعال طور پر کردار ادا کر رہی ہیں۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا پریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاکستان کی مسلح افواج

پڑھیں:

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل

لاہور:

جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت لورا وول وارٹ کررہی ہیں۔ 

قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: بھارت میں سفارتی و عسکری حلقوں میں کھلبلی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین