ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے معروف کشمیری صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر اطہر مسعود وانی اور ان کے بھائی ظفر وانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو بھائیوں کی رحلت خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور پوری حریت قیادت سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اطہر مسعود وانی کے انتقال کا غم ابھی تازہ تھا کہ ان کے بھائی ظفر وانی کے انتقال کی افسوسناک خبر آ گئی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے انتقال

پڑھیں:

عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی، اسی دوران احمد کی طرف سے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی گئی، ننھے عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ان کی یہ آخری ویڈیو اب سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، جس پر صارفین کی جانب سے عمر شاہ کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

View this post on Instagram

خیال رہے کہ پاکستان کے مشہور ننھے سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کرچکے ہیں، احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ خبر سامنے آئی، اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا، عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کریں‘۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ’عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوئی اور اس دوران پھیپھڑوں میں پانی بھرگیا جس کے نتیجے میں سانس کی نالی میں رکاوٹ کی وجہ سے گزشتہ رات عمر شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے‘، اس سے پہلے گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں میں موتیا کی وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ انتقال کر گئے
  • بہادر اور جری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی