کراچی میں ایک ہفتے قبل اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کو بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق لاسی گوٹھ اسکیم 33 میں قائم نجی اسکول سے 7 روز قبل اغوا کیے گئے 5 سالہ عبدالسبحان کو بازیاب کر کے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ میں قائم نجی اسکول کے ٹیچر کو کال کر کے عبدالسبحان کو  اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے لے گیا تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے غلط کام کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ 19 فروری کو درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم عامر بچے کا پڑوسی ہےاور دونوں گھرانوں میں بہت میل جول تھا۔ بچہ ان کے گھر بھی جایا کرتا تھا جبکہ وہ بچے کو اسکول بھی چھوڑنے جاتا تھا۔

ملزم عامر کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی بچے کو بہت چاہتے تھے۔ ملزم عامر لاسی گوٹھ سے گھر چھوڑ کر سرجانی لیاری گلشن نور منقتل ہوگیا تھا اور بچے کی محبت میں بہانے سے اسکول آکر اسے اپنے ہمراہ لے گیا تاہم ملزم نے اقرار کیا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔

مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا  

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب