سپریم کورٹ: مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سپریم کورٹ کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامی نوعیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
فائل فوٹونو مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت سلمان اکرم راجہ کی استدعا پر ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی تاہم اب آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر کی جانب سے التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتہ کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کردیں۔