فلپائن سرحدی خلاف ورزیوں اور جھوٹے بیانیے کو فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بیجنگ : فلپائن نے دعوی کیا ہے کہ چینی بحریہ کے فوجی طیارے نے حال ہی میں اپنی پرواز کے دوران فلپائن کے سرکاری طیارے کے قریب آ کر خطرناک فلائٹ منوورز کیے۔ جمعرات کے روزچین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے سرکاری طیارے نے بڑی تعداد میں میڈیا کے افراد کو ساتھ لےکر چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کی فضائی حدود میں داخل ہو کر چین کے نیول ہیلی کاپٹروں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جو اس وقت معمول کی گشت پر تھے۔
فلپائن کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فریقین کے درمیان سمندری اور فضائی خطرات کا بنیادی سبب ہیں۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ملک کی فضائی حدود میں غیرقانونی داخلہ سب سے بڑی لاپرواہی اور انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔ چین فلپائن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر خلاف ورزیوں اور جھوٹے بیانیوں کو بند کرے اور چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد یاسر عرفات کے خستہ حال ولا میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔