امریکی فوج میں بڑی تبدیلی: ہزاروں ٹرانس جینڈر اہلکار نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(سب نیوز ) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹرانس جینڈر فوجی اہلکاروں کو فوج سے نکال دیا جائے گا، جب تک کہ انہیں خصوصی استثنی نہ ملے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ٹرانس جینڈر افراد کی فوج میں شمولیت پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔پینٹاگون کے فروری 26 کے میمو کے مطابق، فوج کو 30 دن کے اندر ٹرانس جینڈر اہلکاروں کی شناخت کا طریقہ کار تیار کرنا ہوگا، اور اس کے بعد مزید 30 دن میں ان کی برطرفی کا عمل شروع ہوگا۔

امریکی فوج میں باقی رہنے کے لیے صرف انہی اہلکاروں کو استثنی دی جائے گی جن کا فوج میں برقرار رہنا جنگی صلاحیتوں کے لیے انتہائی ضروری ہوگا۔ مزید یہ کہ اہلکاروں کو 36 ماہ تک اپنی جنسی شناخت میں استحکام کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی ذہنی دبا یا طبی مسائل کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حامیوں نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ نیشنل سینٹر فار لیزبین رائٹس (NCLR) کے ترجمان شینن مینٹر نے کہا کہ “یہ فوج سے ٹرانس جینڈر افراد کی مکمل صفائی کا منصوبہ ہے، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔”یہ فیصلہ اس وقت قانونی جنگ کا حصہ بن چکا ہے، کیونکہ NCLR اور GLAD Law نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی آئین کی پانچویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فوج میں

پڑھیں:

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • اینڈی پائیکرافٹ تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، محسن نقوی
  • لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
  • ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف
  • برلن،فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟
  • پیٹرول پمپ پر بجلی چوری؛ سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج