جب دھماکے ہوتے ہیں تو سب کو بلوچستان یاد آجاتا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں، ایک سالہ کارکردگی پر کام کر رہے ہیں جلد ہی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کریگی۔وہ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیصلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق تقریباً 50 سے 60 ہزار خاندانوں کو راشن دیں گے۔
میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی مذمت
انہوں نے میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آدھے پاکستان میں بیورو آفیسز بند کردیے جائیں اگر بند کرنے ہی ہیں تو پورے پاکستان میں بند کے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ مسئلہ وزیر اعظم اور پاکستان براڈ کاسٹ کے سامنے رکھیں گے۔ پہلے ہی بلوچستان کو نیشنل میڈیا نے نظر انداز کیا ہوا ہے۔
صحافیوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے صحافی ویسے ہی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں، ہم نے صحافیوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ہم کسی صورت کوئٹہ سے بیوروز بند نہیں ہونے دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان براڈ کاسٹ دھماکے سرفراز بگٹی کوئٹہ میڈیا ہاؤسز وزیراعلیٰ بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان براڈ کاسٹ دھماکے سرفراز بگٹی کوئٹہ میڈیا ہاؤسز وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی دیں گے
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔