پاکستان اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے طے پاگئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا

یہ معاہدے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  کے پاکستان کے مختصر دورے کے موقعے پر کیے گئے جس کے لیے تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

جمعرات کو پاکستان آنے والے شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  اپنا دورہ مکمل کرکے شام کو ہی واپس لوٹ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

https://twitter.

com/GovtofPakistan/status/1895118589633474782

پاکستان اور امارات کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریلوے کے شعبے میں 2 مفاہمتی یادداشتوں اور بینکنگ کے شعبے میں تعاون اور انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے دستاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔

قبل ازیں ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایوان صدر گئے تھے جہاں انہیں نشان پاکستان دینےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اسلام آباد پہنچ گئے

ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی پاکستان کے لیے خدمات اور غیر متزلزل حمایت کے اعتراف کے طور پر انہیں نشان پاکستان کا اعزاز  دیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے انہیں نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور  وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Crown Prince of Abu Dhabi His Highness Sheikh Khaled bin Mohamed bin Zayed Al Nahyan in a delegation level talks. pic.twitter.com/oSosjQQh66

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 27, 2025

قبل ازیں شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے جن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے استقبال کیا۔ ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان پاکستان امارات کے درمیان معاہدے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان پاکستان امارات کے درمیان معاہدے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید ا نشان پاکستان کے شعبے میں کے درمیان پاکستان ا

پڑھیں:

دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق

پشاور:

دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • امریکا بھارت دفاعی معاہد ہ حقیقت یا فسانہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
  • برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ