سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صوبائی حکومتوں پر برہم، چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا اور کمیٹی نے صوبوں کی جانب سے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں، کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، دادو وزیر اعلیٰ کا ضلع ہے وہاں کے اخراجات پر تفصیلات نہیں ملیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے منظور نظر افراد میں سولر پینل تقسیم کیے جا رہے ہیں، وزارت اقتصادی امور چیف سیکریٹری سندھ سے تفصیلات لے کر بتائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں میں سولر پینلز تقسیم ہو رہے ہیں، اگر سندھ تفصیلات فراہم نہیں کرتا تو ڈونرز کو لکھیں گے کہ بے ضابطگی ہو رہی ہے ۔
سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نے 2022 کی تفصیلات بھی کمیٹی کو فراہم کی ہیں، 2022 میں 8 ارب ڈالر کا ہدف حکومت نے رکھا تھا جبکہ پاکستان کو 2022 کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 10 ارب ڈالر ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی قرض ملا وہ کم شرح سود پر ملا، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رعایتی قرضے دیے، عالمی مالیاتی اداروں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں کولمبو پلان کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سندھ میں سولر پینل ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے منظور نظر افراد میں تقسیم ہو رہے ہیں، وزارت اقتصادی امور چیف سیکریٹری سندھ سے تفصیلات لے کر بتائ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ حکومتی لوگوں میں سولر پینلز تقسیم ہو رہے ہیں، اگر سندھ تفصیلات فراہم نہیں کرتا تو ڈونرز کو لکھیں کہ بے ضابطگی ہو رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے گھر بنانے کے بجائے کسی اور کے بن رہے ہیں، پلاننگ کمیشن سندھ نے تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیف سیکریٹری سندھ قائمہ کمیٹی کی تفصیلات نے کہا کہ کمیٹی نے میں سولر رہے ہیں
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔