150 ارب کی گندم خراب ہونے کا خدشہ، محکمہ خوراک کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں موجود گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خوراک نے گندم ریلیز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کردیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں 1.376 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ یہ گندم سال 2022-23 اور 2023-24 میں ذخیرہ کی گئی، گندم خراب ہونے سے 150 ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
آباد گاروں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ذخیرہ کی گئی گندم فوری فروخت کرے، ذخیرہ کی گئی گندم کی وجہ سے نئی فصل پر کاشتکاروں کو نقصان ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ خوراک
پڑھیں:
کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
فوٹو بشکریہ فیس بکمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔
میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔