Express News:
2025-04-25@10:17:56 GMT

اس حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، شیخ وقاص اکرم

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس حکومت کا اخلاقی جواز اس لیے نہیں ہے کہ ادھر جو لوگ بیٹھے ہیں جو ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، جو ایم پی ایز بیٹھے ہیں یہ جعلی مینڈیٹ ہولڈر ہیں، انھوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے ، الیکشن پوسٹ پولنگ رگ کیا ہے، پری پولنگ رگنگ ہوئی ہے، دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگ الیکشن ٹریبونلز میں گئے ہوئے ہیں ، ان کی تاریخیں نہیں لگ رہیں۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ گورنمنٹ کا نقطہ نظر تو وزرا غالباً بہتر بتا سکتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم جہاں بھی جو سیاسی رائے ہے منظم ہوگی ہم اسے خوش آمدید کہیں گے.

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کی تو ہمیشہ ضرورت ہے، اگر ہم نے واقعی اپنی معیشت میں گروتھ لے کر آنی ہے، نمو لے کر آنی ہے تو وہ جسے ہم کہتے ہیں مشکل اور بڑے فیصلے ان سب کو پہلے ڈسکس کر کے اس پر آگے بڑھنا چاہیے. 

رہنما جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ ہم اس پروگرام میں بحثیت مبصر شریک ہوئے تھے اس حثیت میں ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا، کامران مرتضیٰ تفصیلاً وہ ساری باتیں سامنے رکھیں جو پچھلے دنوں میں ہمارے اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوئی ہیں، ہم ہم اس طرح کے کسی اتحاد کا حصہ اس وقت بننے کے لیے تیار نہیں جب تک ہمیں اعتماد نہ ہو، دوسری بات یہ ہے کہ ہماری پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان پندرہ سولہ سال سے بڑے بڑے اختلافات ہیں، ہم تو پھر بھی بڑے کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما

---فائل فوٹوز

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چوہدری منظور نے کہا کہ کون سی نہر بند کر کے نئی نہروں میں پانی دیا جائے گا؟ 

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پارلیمان کے بل اور آرڈیننس کی منظوری دیتے ہیں، صدر کے پاس انتظامی کام کی منظوری دینے کا کوئی اختیار نہیں، کینالز منصوبہ کی منظوری صدر مملکت نےنہیں دی۔

پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے۔

 ان کا کہنا ہے حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے اب تک مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم کرنے جارہی ہے۔ 

چوہدری منظور نے کہا کہ آبی ماہرین کہتے ہیں یہ منصوبہ نا قابل عمل ہے، فلڈ تو 3 ماہ کے لیے ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں کون سی نہر کا پانی بند کرکے چولستان کو دیں گی؟ اس وقت سسٹم میں پانی کی 43 فیصد کمی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کی جعلی وارث ہے، یہ لوگ ضیا الحق کے وارث تو ہوسکتے ہیں پنجاب کے نہیں، ان لوگوں نے پنجاب کی اربوں کی زمین بیچ دی اور خود کو پنجاب کا وارث کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ خریدار اور بیچنے والے تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے وارث نہیں، پنجاب حکومت بنیادی صحت مراکز کی تزئین و آرائش کر کے نجکاری کر رہی ہے، کینال کی وجہ سے صوبوں کو آپس میں نہ لڑائیں، سرمایہ داروں کے لیے عوام کو آپس میں نہ لڑائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی نہیں سسٹم کے اتحادی ہیں، پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کو بیچنا شروع کر دیا ہے، کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، کسان کو 1100 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ 

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم تہذیب کا دامن نہیں چھوڑیں گے دیگر سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، اگر کینالز کے معاملے پر وزیراعظم بے بس ہیں تو پھر اقتدار چھوڑ دیں، وزیر اعظم سی سی آئی کا اجلاس بلا کر کینالز  کے معاملے کو ٹیک اپ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی تہذیبی جنگ اور ہمارے محاذ
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر مملکت
  • پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین
  •  سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • دہشت گردوں سے لڑنا نہیں بیانیے کا مقابلہ کرنا مشکل ہے، انوارالحق کاکڑ
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ