شہباز شریف کا نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ناشتہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔