فواد چوہدری 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور:
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
دورانِ سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانتوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کی۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ راحت بیکری کے باہر ،شیرپاؤ پل سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فواد چوہدری نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اگلے ہفتے کی تاریخ دے دی جائے اور نوٹس بھی جاری کیے جائیں، تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ سنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی پی ٹی آئی سپریم کورٹ عمران خان وکیل سلمان صفدر