Express News:
2025-11-03@17:59:28 GMT

منشیات کی دبئی، قطر اور برطانیہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

راولپنڈی:

اے این ایف نے منشیات کی دبئی، قطر اور برطانیہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  کی جانب سے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زائد مالیت کی 52.

111 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح کراچی میں کھارادر کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1.4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے انڈرگارمنٹس میں چھپائی گئی 179 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اُدھر پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 980 گرام آئس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں لاہور میں  کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز پرس میں  چھپائی گئی 226 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 24 کلو گرام افیون اور 6 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 19.2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی کلو گرام

پڑھیں:

بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔بلوچستان سے آنے والی بس سے دوران تلاشی 9 کلو اسمگل شدہ چاندی اور 8 ہزار ویاگرا کی گولیاں برآمد۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد