ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کے مہاوت کے ٹی بی ٹیسٹ منفی آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھوبالا اور ملکہ کے مہاوت کے ٹی بی ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ذرائع فورپاز کے مطابق تمام مہاوت کو باقاعدگی سے اسکرین کیا جائے گا تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہیں۔
جانوروں کےتحفظ کی عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی ملکہ کے بارے میں بیان میں کہا کہ سونیا ہتھنی کی موت کے بعد ملکہ شدید غم کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہتھنیوں میں ٹی بی مہاوت سے منتقل ہوئی جبکہ حتمی رپورٹس کے بعد ہی بیکٹریا کی نوعیت کی مکمل طور پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔
ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔