پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔
6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔آئندہ ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ کی دونوں ٹیمیں مناسب وقت پر کنفرم کردی جائیں گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، اسی طرح کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جس میں 2 میچ ویک اینڈ (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یوم مئی ) پر ہوگا۔
کراچی کنگز جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے 12 اپریل کو گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کراچی میں کرے گی، ملتان سلطانز جو چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے اس کا مقابلہ 22 اپریل کو لاہور قلندرز سے ہوگا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ پی ایس ایل 10 کا پہلا میچ ہوگا۔
لاہور کا نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم 24 اپریل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل دسویں ایڈیشن کو خوش آمدید کہے گا جس میں ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز ہوم گرانڈ پر پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی۔پی ایس ایل 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی اپنے 5 میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی اسٹیڈیم میں 5 میچ کھیلے گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے، پچھلی دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے جس میں پاکستان کی کرکٹ کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ کی تقریب گزشتہ ماہ 13 جنوری کو شاہی قلعہ لاہور کے حضوری باغ میں ہوئی تھی۔پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ کا آغاز ایونٹ کی سب سے بڑی کیٹیگری پلاٹینیم سے ہوا تھا جس میں قانونا پہلا کھلاڑی منتخب کرنے کا حق لاہور قلندرز کے پاس تھا اور دوسرا کھلاڑی منتخب کرنے کا حق کراچی کنگز کے پاس تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 کا آغاز
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کیلئے بورڈ کے اعلیٰ حکام نے نام فائنل کرلیا۔
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے، ہفتے کے روز بورڈ نے عہدے کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جس کے مطابق درخواست دہندگان کے پاس لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکیشن اور قومی یا ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا کم از کم 10 سال کا تجربہ مانگا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اختتام پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی؛ گلیسپی نے آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
گیری کرسٹن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد عارضی کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے عاقب جاوید کا معاہدہ بھی فروری 2025 میں ختم ہوچکا ہے، وہ معاہدہ تجدید میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
مائیک ہیسن کی قابلیت:
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیسن نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (بنگلور) میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ کیوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں مائیک ہیسن نے اہم کردار ادا کیا تھا، یہ انکا لیگ میں پہلا سیزن تھا۔
اسی طرح سابق لیجنڈری اسپنر سقلیین مشتاق بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔