پی ٹی آئی کی اپنے ہی ارکان اسمبلی کے خلاف فہرست تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب ہر فسطائیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے کارکن اپنے لیڈر سے آگے نکل چکے ہیں، میں تو اپنے ورکرز سے سیکھتی ہوں، وہی مجھے گائیڈ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
برطانوی حکمران جماعت کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس پر لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیلی رویے کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔
برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک درست نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام نے معاملے پر فوری رابطے کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل متعدد بار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک چکا ہے۔