کراچی، سرعام غنڈہ گردی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار کیوں نہیں ہوسکا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی فوڈ اسٹریٹ میں بااثر شخص کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔
ترجمان کراچی پولیس، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق کراچی بوٹ بیسن کے علاقے میں واقع فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین نامی شخص نے شہری پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے کراچی ڈیفینس کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔
Karachi should be clean from this kind of bloody wadera ka beta’s and other criminals ???? Boat basin Clifton @MQMPKOfficial pic.
— Khalid Sultan (@Shaikhkhaludsu1) February 28, 2025
اسی دوران فیز 8، خیابان فیصل پر لگائے گئے پولیس ناکے کو دیکھ کرملزم شاہ زین ناکے کے قریب اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ملزم شاہ زین کے زیر استعمال اور واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل: تشدد اور زندہ جلانے سے پہلے مبینہ قاتل کی فلمی ولن جیسی حرکتیں
کراچی پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان تشدد سندھ پولیس شاہ زین کراچی ملزم ملزم فرار وڈیرہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سندھ پولیس شاہ زین کراچی وڈیرہ شاہ زین
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔